توشہ خانہ کیس:بانی پی ٹی آئی عمران خان کا دو روزہ ریمانڈ منظور
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی،دوران سماعت نیب ٹیم کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،عمران خان کی جانب سےشہباز کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے ،وکلا اور نیب ٹیم کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے عمران خان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے سماعت 16دسمبر تک ملتوی کردی۔ جس کےبعد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت خارج ہونے پر نیب نے ان کی گرفتاری ڈالی تھی۔