لاہور ہائی کورٹ کا شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم


لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں حکومت کی جانب سے خواجہ محسن عباس ایڈووکیٹ نے عدالت میں جواب جمع کرایا۔
حکومتی جواب میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر نےجاری کیا، ان کی نظربندی کے خلاف درخواستگزار متعلقہ فورم پر رجوع کریں، شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف پہلے حکومت کو درخواست دیں، عدالت ان کی نظر بندی کے خلاف درخواست مسترد کرے۔
عدالت نے سرکاری وکیل کے جواب کا جائزہ لینے اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا اور شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو شورٹی بانڈ جمع کرانے کے بعد رہائی کا حکم جاری کیا۔

Recent Posts

پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری کردہ سرکاری…

1 min ago

زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر پاکستان مسلم لیگ…

4 mins ago

حافظ آباد: ملزمان پاسکو سینٹر سے 5 ہزار باردانہ لوٹ کر فرار ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حافظ آباد میں پاسکو سینٹر سے ملزمان 5 ہزار باردانہ لوٹ کر…

10 mins ago

پی آئی اے کی ٹورنٹو پروازمیں فنی خرابی، 10 گھنٹے بعد واپس کراچی میں اتار لی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ٹورنٹو کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پروزا میں فنی…

17 mins ago

پاکستانی کپتان ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی…

27 mins ago

کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حکام سے رابطے میں ہیں، پاکستانیوں کی حفاظت انتہائی اہم ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کرغستان…

40 mins ago