ہم سیاستدانوں کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ پر یقین رکھتے ہیں: جاوید لطیف
لاہور (قدرت روزنامہ)سابق رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہم سیاستدانوں کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ پر یقین رکھتے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 16 ماہ کی حکومت نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی ناکام بنائی۔
انہوں نے کہا کہ 9 اور10 مئی کو بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے والے کھلے عام پھر رہے ہیں۔ جاوید لطیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم سیاستدانوں کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ پر یقین رکھتے ہیں، منصفانہ انتخابات ہی پاکستان کو مستحکم کریں گے۔