سندھ: سرکاری اسکولوں کے فرنیچر کی خریداری میں بے قاعدگی، تحقیقات شروع


کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کے سرکاری اسکولوں کے فرنیچر کی خریداری میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہونے کے بعد حکومت نے گزشتہ 3 سال میں فرنیچر کی خریداری کی تحقیقات شروع کر دیں۔محکمۂ اسکول ایجوکیشن کی سربراہی میں 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق سرکاری اسکولوں کے لیے 1 ارب 84 کروڑ 78 لاکھ 54 ہزار روپے کا فرنیچر خریدا گیا۔محکمۂ تعلیم نے اسکولوں کا فرنیچر مالی سال 2020ء سے 2022ء کے درمیان خریدا تھا۔
سیکنڈری اسکولوں کے لیے 58 کروڑ 36 لاکھ 76 ہزار روپے کا فرنیچر خریدا گیا۔پرائمری اسکولوں کے لیے 1 ارب 26 کروڑ 41 لاکھ 78 ہزار روپے کا فرنیچر خریدا گیا۔ کمیٹی فرنیچر کی خریداری کی تحقیقات کرے گی۔