منشا پاشا بالی ووڈ میں بھی اپنا لوہا منوانے کی خواہشمند


لاہور(قدرت روزنامہ) معروف پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی۔حال ہی میں اداکارہ منشا پاشا نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے منشا پاشا نے کہا کہ اگر مجھے سرحد پار کام کرنے کا موقع ملا تو میں بالی ووڈ اداکار جیدیپ اہلاوت کے ساتھ سکرین شیئر کرنا پسند کروں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں واقعی جیدیپ کو بطور ایک اداکار پسند کرتی ہوں ان کے ساتھ کام کر کے مجھے اچھا لگے گا کیونکہ ایک عظیم اداکار ہی پورے پروجیکٹ کو اوپر لے کر آتا۔