مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 119سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

لاہور(قدرت روزنامہ)عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرانے کا آج دوسرا روز ہے . سیاسی رہنماؤں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل کل (22 دسمبر) تک جاری رہے گا، گزشتہ روز بھی متعدد سیاسی رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی وصول کئے اور جمع کرائے .


نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے بھی قومی اسمبلی کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے،مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 119سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے، پارٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ مریم نواز جنرل الیکشن جیت کر پارلیمنٹ کا حصہ بنیں گی .

. .

متعلقہ خبریں