اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا، انٹر بینک میں مہنگا، سٹا ک مارکیٹ میں مندی

کراچی (قدرت روزنامہ )انٹر بینک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے .

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 283 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 284.25 روپے پر فروخت ہو رہاہے .

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج ایک مرتبہ پھر سے مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے ، کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 62 ہزار 448 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 156 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 62 ہزار 291 پوائنٹس پر آ گیا .

یاد رہے کہ دو روز قبل سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے کو ملی اور ہنڈرڈ انڈیکس نے 65 ، 64 اور63 ہزار کی نفسیاتی حد کھودی تھی .

. .

متعلقہ خبریں