پرویز الٰہی کےبیان پر شیخ رشید بھی کھل کر بول پڑے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید احمد تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کے بیان پر کھل کر بول پڑے .


نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ دونوں حلقوں میں حمایت اور سپورٹ پر پرویز الٰہی کا شکرگزار ہوں،سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ پی ٹی آئی میرے مقابلے میں امیدوار نہیں لائےگی،چلہ کاٹ آیا ، نسلی اور اصلی ہوں کبھی غداری نہیں کروں گا .

شیخ رشید احمد نے کہاکہ اپنی پارٹی کیساتھ کھڑا ہوں، قلم دوات پر لڑتا ہوں اب بھی لڑوں گا،ان کا کہناتھا کہ فتح اور شکست اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے .

. .

متعلقہ خبریں