حماد اظہر کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں کی خراب مالی حالت بھی قرضے میں اضافے کی وجہ ہے ، پٹرولیم سیکٹر کے گردشی قرضے کے حل کے لئے ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے جو پٹرولیم کمپنیوں پر مشتمل ہے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے تین سال میں پٹرولیم شعبے کے گردشی قرضے میں 50 فیصد اضافہ ہو ا ہے ، وزارت توانائی نے اعتراف کرلیا . وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ 2018 میں گردشی قرضہ 0.7 ٹریلین روپے تھا ، جو 2021 میں بڑھ کر 1.1 ٹریلین روپے ہوگیا ہے ، پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ 3 سال میں قریبا 50 فیصد بڑھ گیا ہے، گیس کے شعبے کی رسدی تسلسل میں تاخیر سے صولیاں اسکی بڑی وجہ ہیں .
متعلقہ خبریں