پولیس نے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی ہے، ملزم کی شناخت کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز سے بھی مدد لی جا رہی ہے .
خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے . لاہور میں خاتون کو دوران ملازمت ہراساں کرنے کے خلاف ایک اور شکایت درج ہوئی ہے . اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لاہور جلو بوٹینیکل گارڈن میں سیکورٹی گارڈ کے فرائض سر انجام دینے والی خاتون نے یونین کے ساتھی ملازمین پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کروایا . ثمرہ نامی خاتون بوٹینیکل گارڈن میں ڈیلی ویجز پر سیکورٹی گارڈ کے فرائض سر انجام دے رہی تھی،سیکورٹی سپروائزر امجد بھٹی اور پھر ایچ کے ملازم عاصم پر ہراساں کیا . متاثرہ لڑکی کے مطابق امجد بھٹی اور عاصم دوستی کرنے کے لیے دبا ڈالتے رہے بات نہ ماننے پر دوران ڈیوٹی مختلف طریقوں سے زدکوب کیا گیا خاتون نے ہراساں کرنے خلاف ون فائیو پر اطلاع بھی دی تھی، افسران نے معاملہ رفع دفع کروا کرکے پہلے تبادلہ کروایا پھر نوکری سے نکال دیا . خاتون کے مطابق یونین کسی قسم کی کاروائی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہی پولیس تاحال شکایت پر کوئی کاروائی نہ کرسکی . . .لاہور میں خاتون کو ہراساں کرنے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا pic.twitter.com/NNaXBv9oyx
— Sarfraz Raja (@Sarfraz_Raja90) September 23, 2021