کراچی :رواں سال ابتک موٹرسائیکل لفٹنگ کی 54 ہزار 524 سے زائد وارداتیں ریکارڈ ،25ہزار شہری موبائل فون سے محروم


کراچی (قدرت روزنامہ)جرم، منٹوں سیکنڈوں کا شہریوں کا نقصان کروڑوں کا ۔۔ کراچی پولیس کے لیئے درد سر بننے والی وارداتیں موٹرسائیکل لفٹنگ کی، جو رواں سال یومیہ شرح 162 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ گزشتہ برس یہ شرح 155 تھی،،سیٹیزن پولیس لائژن کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق جنوری میں موٹرسائیکل لفٹنگ کی 4 ہزار 643، فروری میں 4 ہزار 380، مارچ میں 5 ہزار 57، اپریل میں 4 ہزار 873، مئی میں 5 ہزار 208، جون میں 4 ہزار 748، جولائی میں 4 ہزار 912، اگست میں 5 ہزار 396، ستمبر میں 5 ہزار 399،اکتوبر میں 5 ہزار 213 اور نومبر میں 4 ہزار 724 شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا،اس طرح ستمبر کا مہینہ موٹرسائیکل لفٹنگ میں بھی سرفہرست رہا اور وارداتوں کی یومیہ شرح 179 ریکارڈ کی گئی،
شہر میں جہاں مجموعی طور پر موٹرسائیکل لفٹنگ کی 54 ہزار 500 سے زائد وارداتیں ہوئی،دوسری جانب پولیس کارروائیوں میں صرف 2 ہزار 595 موٹرسائیکلیں ہی برآمد کرنےمیں کامیاب ہوسکی رپورٹ کے مطابق اسٹریٹ کرمنلز نے رواں برس 25 ہزار 9 سو سے زائد شہریوں کو موبائل فون سے محروم کر دیا،جبکہ پولیس کارروائیوں میں صرف 476 موبائل فون برآمد کیے جاسکے ہیں، اسی طرح رواں سال کار لفٹنگ کی 2 ہزار 104 وارداتیں ہوئیں جبکہ پولیس کارروائیوں میں 429 گاڑیاں برآمد کر لی گئیں۔