پاکستان نے اپنی تاریخ میں اتنی گندم کبھی امپورٹ نہیں کی، شیری رحمان

(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنی تاریخ میں اتنی گندم کبھی امپورٹ نہیں کی . تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں ایوان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج جو ایوان میں تقریر ہوئی ہے وہ اس بات کی عکاس ہے کہ حکومت کسی ایشو پر سنجیدہ نہیں ہے .

پیپلز پارٹی کی نائب صدر کا کہنا ہے کہ ملک کو مشکل سے نکالنے کیلئے سنجیدگی سرے سے ہی نہیں، کہا جارہا ہے کہ پاکستان ریاست مدینہ بننے جارہا ہے . شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی تاریخ میں اتنی گندم کبھی امپورٹ نہیں کی، 55 فیصد گندم اور چینی تاریخ میں پہلی مرتبہ امپورٹ کی گئی ہے، تجارتی خسارے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور یہاں شادیانے بج رہے ہیں، لوگ تو اب دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں . پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا ہے کہ مشترکہ اجلاس کے موقعے پر پارلیمان کے باہر بے روزگاروں سے ملنے کوئی نہیں گیا، یو این جی اے وفد میں آپ جا کر نیویارک کی سڑکوں پر ویڈیوز بنارہے ہیں، آپ پاکستان میں بیٹی کو پہلے محفوظ بنائیں نیویارک میں پھر جائیے گا . . .

متعلقہ خبریں