متحدہ عرب امارات کا ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ، مارکیٹ میں کب دستیاب ہوگی ، اہم اعلان کر دیا


ابو ظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات نے بھی اپنی پہلی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا اعلان کر دیا،مرکزی بینک کے مطابق سال 2026 میں ملک کی پہلی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرائی جائے گی ۔

متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ڈیجیٹل کرنسی سمیت مالیاتی خدمات کے شعبے کو ڈیجیٹل بنانے کیلئے بھی اقدامات کریں گے ، مصنوعی ذہانت اور بگ ڈیٹا سالوشنز کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔

سعودی میڈیا کے مطابق مرکزی بینک نے کہا کہ 2023تا 2026 منصوبے کا حصہ ہے ، اس دوران خود کو دنیا کے 10 سر فہرست مرکزی بینکوں میں شمار کرانے کا ہدف ہے ۔

واضح رہے کہ چین نےچند ماہ قبل کرپٹو کرنسی کی دوڑ میں شریک ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ اسی سلسلے میں ڈیجیٹل یو آن بھی متعارف کرایا تھا ۔ ادھر امریکہ ، برطانیہ اور یورپی یونین بھی ڈیجیٹل کرنسیاں متعارف کرانے پر غور کر رہی ہیں ،اگر وہ بھی ڈیجیٹل کرنسیوں میں لین دین شروع کردیتے ہیں تو پھر اس کرنسی کی مارکیٹ میں استحکام لانے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ دنیا کی سب سے پہلی ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن تھی جو سال 2008 میں روایتی کرنسیوں کے متبادل کے طورپر متعارف کرائی گئی تھی ۔

Recent Posts

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

12 mins ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

60 mins ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

1 hour ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

1 hour ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

2 hours ago

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، جھکڑ، طوفان اور…

2 hours ago