میری واضع کامیابی دیکھ کر مجھے نااہل قرار دیا گیا ہے، شیخ رشید


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میری واضع کامیابی دیکھ کر مجھے نااہل قرار دیا گیا ہے لیکن میں اپنا حق نہیں چھوڑوں گا۔ کاغذات نامزدگی مستر کیے جانے پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کل سے ابتک پوری کوشش کی کہ مجھے فیصلے کی کاپی دی جائے تاکہ سپریم کورٹ سے اپنا حق حاصل کروں۔ میں اپنے حق کے لیے آئینی اور قانونی لڑائی لڑتا رہوں گا۔
ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ کل بلا کر بتا گیا کہ 12 سال قبل مری کے کسی ریسٹ ہاؤس میں رہنے کی بنیاد پر 942 روپے ادا نہیں کیے جس پر نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ ایسا بھونڈا اور گھٹیا مذاق ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، 50 سال میں کوئی ثابت کرے کہ میں کسی ریسٹ ہاؤس میں رہا ہوں تو میں سیاست سے دستبردار ہونے کے لیے تیار ہوں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ این اے 56 اور این اے 57 سے قلم دوات کے نشان پر انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں جہاں پی ٹی آئی کے ووٹرز و سپورٹرز کی حمایت حاصل تھی۔ پی ڈی ایم کو بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں ملے گا اور قلم دوات تاریخی کامیابی سے جیتے گی۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سازشیں کرنے والے لوگ جنہوں نے معاشی، سیاسی اور اقتصادی طور ملک کو تباہ کر دیا دوبارہ لندن جائیں گے لیکن ہم پاکستان میں جئیں گے پاکستان میں مریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے شیخ رشید کے این اے 56 اور این اے 57 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے تھے۔

Recent Posts

اس وقت ملک میں آئین معطل ہے،اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد…

39 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکی راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال آمد،مختلف وارڈز کا دورہ، مریضوں سے بات چیت،مزدوروں کی کم اجرت کا نوٹس

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اچانک ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کادورہ کیا…

1 hour ago

آئین پاکستان کی کوئی حیثیت نہیں رہی، پارلیمنٹ کی اہمیت ختم ہوچکی، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے وفد کی عمر ایوب کی قیادت میں…

1 hour ago

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی صدر پنجاب اسمبلی پریس گیلری اخلاق باجوہ کے گھر آمد

لاہور (قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری صدر پنجاب اسمبلی…

1 hour ago

جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کا نوٹس ، آئی جی سے رپورٹ طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے…

2 hours ago

سم بند کرنا بڑی بیماری کا پیناڈول سے علاج کرنے کے مترادف ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

2 hours ago