انہوں نے کہاکہ اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق ملےگا، ای وی ایم کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دیدی ہے . سینیٹرفیصل جاوید نے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے پارلیمنٹ قانون سازی کرے گی، صاف اورشفاف الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے . واضح رہےکہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹیم کا بہت جذبہ بڑھایا ، عمران خان نے ٹیم سے کہا کہ آپ میں صلاحیت ہے . انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ٹیم سے کہا کہ پیسے کا لالچ نہیں کرنا ، پاکستان میں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ، ہماری انٹیلی جنس ایجنسی دنیا کی ٹاپ ایجنسی ہے . پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےکھلاڑیوں کومفیدمشورےدیے ، میرٹ پر فیصلے کیے جائیں تو بہترین ٹیم سامنے آتی ہے . دوسری جانب اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم ماہرین کے بجائے کرپشن ماہرین سے مشورے کررہی ہے، چیف الیکشن کمیشن نے اپوزیشن جماعتوں کیساتھ گٹھ جوڑ کرلیا ہے . اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر الیکشن کمیشن کے اعتراضات مزاحیہ کن ہیں، اپوزیشن نے اقتدار کیلئے دھاندلی اور چور دروازے استعمال کیے یہ انتخابی اصلاحات نہیں چاہتے . حلیم عادل شیخ کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا کے کئی ممالک ٹیکنالوجی میں پاکستان سے بہت آگے نکل چکے ہیں . اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن کیلئے پیپر بلیٹنگ کا عمل قابل اعتماد نہیں رہا، انتخابی عمل کو جدید طرز پر لانے کی ضرورت ہے . حلیم عادل شیخ نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن اور الیکشن کمشنر انتخابی اصلاحات میں روڑے اٹکا رہے ہیں، ای وی ایم سے اپوزیشن اور الیکشن کمشنر کی دکانوں پر تالے لگ جائیں گے . اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن چاہے توای وی ایم کا ماہرین کے ذریعے معائنہ کرسکتی ہے لیکن الیکشن کمیشن کرپشن کے ماہرین سے مشاورت کررہی ہے . حلیم عادل شیخ کا یہ بھی کہنا تھا کہ نااہل، نالائق اپوزیشن انتخابات کا سسٹم درست نہیں کرنا چاہتی، حکومت ای وی ایم کو اتفاقِ رائے سے پارلیمنٹ میں منظور کرائے گی . اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ریفارمز کیلئے عمران خان کی جدوجہد تاریخ میں لکھی جائے گی . . .
(قدرت روزنامہ)سینیٹرفیصل جاوید کا کہنا ہےکہ انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال ناگزیرہے .
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹرفیصل جاوید نے کہا ہےکہ انتخابات ہرصورت میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سےہونگے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کسی کوکرنٹ نہیں لگےگا .
متعلقہ خبریں