مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تیزی سے بڑھتی آبادی اور کم ہوتے وسائل دونوں یکساں نوعیت کے خطرات ہیں، آبادی میں اضافہ جبکہ وسائل اور آمدن میں کمی پاکستان کے لئے پریشان کن اور تشویشناک صورتحال ہے . انہوں نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافے کی رفتار کے مقابلے میں پاکستان کا جی ڈی پی گروتھ نہ ہونے کے برابر ہے جو قومی ترقی کو حقیقت میں منفی دکھارہا ہے، سیاسی تقسیم سے بالاتر ہوکر اس اہم مسئلے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے . مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا ہے کہ 2022 کو پاپولیشن مینجمنٹ کا سال قرار دیا جائے اور اتفاق رائے سے پالیسی کو بہتر بنایا جائے، آبادی میں اضافے سے فوڈ سیکیورٹی اور دیگر مسائل پیدا ہورہے ہیں جن کا قومی سطح پر ادراک کرنا ہوگا . مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی سطح پر آبادی سے متعلق اہم معاملے کو مرکزی اہمیت دینے کی ضرورت ہے، آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے . پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ جاب سیکیورٹی اور صحت سمیت دیگر مسائل پیدا ہورہے ہیں، اس معاملے پر لوکل گورنمنٹ کی سطح تک مین اسٹریمنگ کی ضرورت ہے، پارلیمان، گورنمنٹ، سول سوسائٹی اور میڈیا کو مل کر اِس اہم قومی مسئلے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے . . .
(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آبادی میں اضافہ پاکستان کے لئے ابھرتے ہوئے بڑے چیلنج کا باعث ہے .
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اگلے برس کو آبادی کی مینجمنٹ کا سال قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے .
متعلقہ خبریں