ذرائع کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ کے کل اثاثہ جات کی مالیت40کروڑسے زائدہے تاہم راناثنااللہ نیب میں19کروڑ کے اثاثہ جات کی تفصیلات نہیں دے سکے . ذرائع نے کہا ہے کہ اثاثہ جات میں لاہورمیں ایک کنال کے3پلاٹس ،2فارم ہائوسز ، فیصل آباد میں کمرشل مارکیٹس میں ساڑھے 3کروڑ کی دکانیں شامل ہیں . نجی ہائوسنگ سکیم میں 5پلاٹس ،ایک لینڈ کروزر جوہیروئن کیس میں ضبط ہے جبکہ رانا ثنااللہ نے مختلف کاروبار میں سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے . ذرائع کے مطابق نیب نے19کروڑ کی جائیداد کاتسلی بخش جواب نہ دینے پرچیئرمین کوریفرنس بھجوا دیا ، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا . . .
لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن ) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کے اثاثہ جات کی مالیت40کروڑسے زائدہے تاہم راناثنااللہ نیب میں19کروڑ کے اثاثہ جات کی تفصیلات نہیں دے سکے .
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں .
متعلقہ خبریں