پاکستانی اداکار جنید خان کی بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل سے ملاقات کی ویڈیو وائرل


امریکا (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار جنید خان کی امریکا میں نئے سال کےاستقبال کے سلسلے میں منعقد کی گئی ایک تقریب کے دوران بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل سے ملاقات ہوئی۔
جنید خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئے سال کے آغاز پر اپیشا پٹیل سے امریکا میں ہونے والی ملاقات کی ایک ویڈیو اور کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔اُنہوں نے امیشا پٹیل کے ہمراہ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ 2023ء کا اختتام ہو رہا ہے اور اس بار کچھ خاص لوگوں کے ساتھ نئے سال کا جشن منایا‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Junaid Khan (@calljunaidkhan)


جنید خان نے امیشا پٹیل سے ہونے والی ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور نیو ایئر نائٹ پر ان کی شاندار پرفارمنس کی تعریف بھی کی۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں نئے سال کے آغاز پر ایسے شاندار جشن کے لیے مدعو کرنے پر تقریب کے منتظمیں کا شکریہ بھی ادا کیا۔جنید خان نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر نیو ایئر نائٹ کی اس تقریب سے اپنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو کے آغاز میں مداحوں کو جنید خان کے ساتھ سیلفیاں بناتے ہوئے اور امیشا پٹیل کو تقریب میں اپنی ڈانس پرفارمنس دیتے ہوئے جبکہ آخر میں ان دونوں اداکاروں کو ایک دوسرے سےبہت خوشگوار انداز میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Junaid Khan (@calljunaidkhan)


سوشل میڈیا پر جنید خان اور امیشا پٹیل کی اس ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے اس پر ملے جلے سے جذبات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔