اسلام آباد میں جاری دھرنے میں صرف 7 شرکا کا تعلق تربت سے ہے‘ جان اچکزئی کا اسلام آباد دھرنے پر رد عمل
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا اسلام آباد دھرنے پر رد عمل‘ اسلام آباد میں جاری دھرنے میں صرف 7 شرکا کا تعلق تربت سے ہے ۔ مارچ کے شرکا واپس جاچکے ہیں صرف 7 لوگ وہاں موجود ہے ۔ کیمپ میں صرف یونیورسٹی میں پڑھنے والے کچھ طلبا آتے ہیں شام کو واپس چلے جاتے ہیں ۔
اسلام آباد دھرنے باقی ماندہ شرکا کا مقصد بیرون ملک پناہ حاصل کرنا ہے ۔ ماہ رنگ بلوچ اور کچھ ساتھی کینڈا یا سوئز لینڈ میں سیاسی پناہ حاصل کرنیکی کوشش کررہے ہیں ۔ ریاست مخالف بیان بازی میں ملوث ہونا اور نفرت انگیز تقاریر کرنا مغربی دنیا میں پرتعیش زندگی کا ضامن راستہ لگتا ہے۔