شیخ راشد شفیق، فوادچودھری اور عاطف خان کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں منظور

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)اپیلٹ ٹریبونل نے شیخ راشد شفیق، فوادچودھری اور عاطف خان کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں منظورکر لیں .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپیلٹ ٹریبونل میں شیخ راشد شفیق کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، اپیلٹ ٹریبونل نے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے شیخ راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی این اے 56،57اور پی پی 19سے منظورکرلئے،این اے 234سے آزادامیدوار محمد رفیق عباسی کی اپیل بھی منظور کرلی گئی .

پشاور سے سابق صوبائی وزیر عاطف خان کے کاغذات نامزدگی بھی منظورہو گئے،الیکشن ٹریبونل کے جج شکیل احمد نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،عاطف خان کے این اے 22اور پی کے 59مردان سے کاغذات چیلنج ہوئے تھے .

ادھر جہلم کے دونوں حلقوں سے فواد چودھری کےکاغذات منظورکرلئے گئے،ریٹرننگ افسران کےفیصلےکو الیکشن ٹریبونل نےکالعدم قراردیدیا،فوادچودھری کی جانب سے فیصل چودھری الیکشن ٹریبونل کےسامنے پیش ہوئے .

. .

متعلقہ خبریں