سنی علما کونسل پاکستان کے علامہ مسعود الرحمان عثمانی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سنی علما کونسل پاکستان کے علامہ مسعود الرحمان عثمانی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان سنی علما کونسل نے تصدیق کی ہے کہ غوری ٹاؤن میں مسلح افراد نے علامہ مسعود الرحمان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں علامہ مسعودالرحمان عثمانی جاں بحق ہوگئے۔
دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ مقتول کی لاش کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔