کراچی کی شاہراہوں پر لین مارکنگ، کیٹ آئی نصب کرنیکا سلسلہ شروع


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کی اہم شاہراہوں پر لین مارکنگ اور کیٹ آئی نصب کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے پہلے مرحلے میں آئی آئی چندریگر روڈ پر کام کیا، شہر کی تمام شاہراہوں کے لین مارکنگ اور کیٹ آئی نصب کیے جائیں گے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لین مارکنگ سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی گی، کیٹ آئی سے رات کے وقت سفر بہتر طریقے سے ہونے میں آسانی میسر آئے گی۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ نئی اسٹریٹ لائٹس بھی شہریوں کے لیے نصب کی گئی ہیں۔