کراچی میں آج رواں موسم سرما کی سرد ترین صبح


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں رواں موسم سرما کی سرد ترین صبح آج رہی . چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں پارہ 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، آئندہ دو سے تین روز سردی کی شدت زائد رہے گی .


سردار سرفراز نے کہا کہ پارہ سنگل ڈیجٹ میں بھی جاسکتا ہے، درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے .
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ دو سے تین روز بعد سردی کی شدت میں کچھ دن کے لیے کمی آجائے گی . انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے .

. .

متعلقہ خبریں