لاہور ہائیکورٹ کا ہوٹلوں اور پلازوں کی چھتوں پر پودے لگانے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ پر قابو پانے کیلئے ہوٹلوں اور پلازوں کی چھتوں پر پودے لگانے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت عالیہ نے ہوٹلوں اور پلازوں کی چھتوں پر پودے لگانے کا حکم دیتے ہوئے محکمہ ماحولیات اور پی ایچ اے کو مل کر لائحہ عمل طے کرنے کی ہدایت کر دی۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ چین سے ماحولیات کا وفد پاکستان آ رہا ہے جس پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو چین کے ماحولیات کے وفد سے جوڈیشل واٹر کمیشن کے ممبران کی ملاقات کرانے کی ہدایت کر دی۔

دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے ایس پی ٹریفک سے استفسار کیا کہ کیا کم عمر ڈرائیور پر مقدمات درج ہو رہے ہیں؟ جس پر ایس پی ٹریفک نے جواب دیا کہ پہلے مقدمات درج کر رہے تھے اب مقدمات درج نہیں ہو رہے۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اگر آپ مقدمات درج کر رہے ہوں تو یہ افسوسناک بات ہے، آپ جرمانہ بڑھا دیں مقدمات درج کرنا زیادتی ہے۔

بعدازاں عدالت نے سموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

6 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

6 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

6 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

6 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

7 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

7 hours ago