مصطفیٰ کمال دستبردار، این اے 247 سے خواجہ اظہار کو ٹکٹ مل گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنوینئر مصطفیٰ کمال پارٹی رہنما خواجہ اظہار کےلیے ایک سیٹ سے دستبردار ہوگئے .


ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق پارٹی نے خواجہ اظہار الحسن کو قومی اسمبلی کی نشست کےلیے ٹکٹ جاری کردیا ہے .

مصطفیٰ کمال این اے 247 سینٹرل کی نشست سے دستبردار ہوئے، جس سے اب خواجہ اظہار الحسن پارٹی امیدوار ہوں گے . ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار نے پارٹی ٹکٹ ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے دفتر میں جمع کروا دیا .

الیکشن کمیشن نے رات 9 بجے تک پارٹی ٹکٹ جمع کرانے اور دستبردار ہونے کا وقت دیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں