چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کا سبی ڈویژن کا ایک روزہ دورہ


سبی (قدرت روزنامہ)چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کا سبی ڈویژن کا ایک روزہ دورہ‘ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ذاہد سلیم، آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ، سیکرٹری فنانس بابر خان ان کے ہمراہ . چیف سیکرٹری کا کمشنر سبی ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی و دیگر نے استقبال کیا .

چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت سبی میں عام انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا . چیف سیکرٹری نے عملے کی تعیناتی، پولنگ سٹیشنز پر مطلوبہ سہولیات کی فراہمی، ٹرانسپورٹ اور سکیورٹی کیلئے جامع پلان تیار کرنے کی ہدایت کی .
الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائنز کے مطابق عام انتخابات کیلئے تمام انتظامات بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت . الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنانے کہ ہدایت . حکومت الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق شفاف اور محفوظ انتخابات کے لیے امن کا ماحول بنا رہی ہے . پولنگ سٹیشنز پر تمام تر سہولیات( پانی، واش رومز، بجلی) کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے . ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے . تمام پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے . حکومت عام انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو بھرپورتعاون فراہم کرے گی . تمام ڈپٹی کمشنرز کو پولنگ اسٹیشنز کی جلدی مرمت کو یقینی بنانے کی ہدایت .
ہر پولنگ سٹیشن پر معذور افراد کی سہولت کے پیش نظر ریمپ کی تعمیر کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت . انتظامیہ کو ٹرانسپورٹ کے لیے فنڈز کی فراہمی 22 جنوری تک یقینی بنائیں گے . ڈویژن کے پانچ اضلاع میں قومی اسمبلی کے 01 اور صوبائی اسمبلی کے 04 نشستوں پر انتخابات ہونگے . ڈویژن کی آبادی 11 لاکھ 56 ہزار اور رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 46 ہزار ہیں . ڈویژن کے پانچ اضلاع میں 406 پولنگ سٹیشنز ہیں . پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی کے لیے پولیس، لیویز اور ایف سی تعینات ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں