وزن میں کمی کیلیے سرجری کروانے والی 35 سالہ انفلوئنسر ہلاک


بوسٹن(قدرت روزنامہ) وزن کم کرنے کے لیے سرجری کروانے والی 35 سالہ انفلوئنسر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 35 سالہ انفلوئنسر میلا ڈی جیزز کا تعلق برازیل سے تھا اور وہ امریکی شہر بوسٹن میں رہائش پذیر تھیں۔ انفلوئنسر کے شوہر نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔۔
میلا ڈی جیزز کو 2017 میں اس وقت شہرت ملی تھی جب انہوں نے انسٹا گرام پر پوسٹ میں اپنی نئی اور پرانی تصویر شئیر کی تھی۔ پرانی تصویر میں وہ موٹی جبکہ نئی تصویر میں وہ دبلی نظر آرہی تھیں۔
انفلوئنسر کا کہنا تھا کہ 6 سال قبل موٹاپا ختم کروانے کے لیے سرجری کروانے کے فیصلے نے میری زندگی بدل دی۔ میں 22 سال کی عمر میں موٹی اور 35 سال میں اسمارٹ دکھائی دے رہی ہوں۔