پیپلز پارٹی کو کبھی بھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، مراد علی شاہ


سیہون (قدرت روزنامہ)رہنما پیپلز پارٹی اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کبھی بھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈز امیدواروں کو آزاد حیثیت میں نشانات الاٹ کیے گئے ہیں۔ سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر ایک کیلئے قانون ایک جیسا ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ ہمارے امیدواروں کو تیر کا نشان دیا جائے۔ پنجاب میں ضرورت پڑی تو تیر کے نشان کیلئے عدالت میں جائیں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا پیپلز پارٹی کے خلاف ہمیشہ اتحاد بنتے رہتے ہیں۔ ہمارے خلاف الیکشن میں اتحاد کوئی نئی بات نہیں۔
انہوں نے کہا ہم پی ٹی آئی سمیت کسی بھی پارٹی سے اتحاد نہیں کر رہے۔ لندن پلان کا مجھے علم نہیں، یہ پلان دوسرے لوگ کرتے ہوں گے ان کو اس ملک کے عوام جواب دیں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ قرار داد کو مسترد کر دیا ہے۔

Recent Posts

گرمی کی شدت میں اضافے کا خدشہ ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا ہے کہ مئی میں گرمی کی…

9 mins ago

خیبر پختونخوا میں دو ماہ کے دوران صحت کارڈ پر ایک لاکھ افراد کا مفت علاج

پشاور(قدرت روزنامہ) صحت کارڈ پر خیبر پختونخوا میں یکم رمضان سے اب تک ایک لاکھ…

12 mins ago

شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی نئی سیاسی جماعت لیکن کون کون شامل ہوگا؟ نام سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی نئی سیاسی جماعت میں…

20 mins ago

وزیراعظم کی صدارت میں گندم کی طلب، رسد اور خریداری پر اجلاس، غفلت برتنے پر پاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ معطل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے گندم کی طلب، رسد اور خریداری پر غفلت برتنے پر…

24 mins ago

نان فائلرز کے موبائل بیلنس پر 100 میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے پانچ لاکھ ستر ہزار سے زائد…

40 mins ago

گندم اسکینڈل؛ وزیراعظم کا ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کی معطلی کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان ایگری کلچرل اسٹوریج اور سروسز کارپوریشن (پاسکو)…

49 mins ago