پی ٹی آئی سے جے یو آئی شیرانی گروپ کا اتحاد ختم


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف سے جمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ کا اتحاد ختم ہو گیا . پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی شیرانی گروپ اتحادی نہیں رہے .


جے یو آئی شیرانی کے مولانا گل نصیب نے بلّے کے نشان کی واپسی کو قانونی فیصلہ قرار دیا تھا .
مولانا گل نصیب نے کہا تھا کہ جب پی ٹی آئی وکلاء دفاع نہ کر سکے تو سپریم کورٹ کا کیا قصور، سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے .

. .

متعلقہ خبریں