سپرہائی وے کراچی پر تیز رفتار کوسٹر کھائی میں جا گری، ایک شخص جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ) سپرہائی وے پر تیز رفتار کوسٹر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ہلاک اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثہ سپرہائی وے سے ناردرن بائی پاس کٹ کے قریب پیش آیا۔

WhatsApp
Get Alert