مودی کی تقریر ہندوستان کی کورونا ویکسین کی مارکیٹنگ کی ناکام کوشش تھی ، شیخ رشید

(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ مودی کی تقریر ہندوستان کی کورونا ویکسین کی مارکیٹنگ کی ناکام کوشش تھی . تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ مودی کی تقریر دنیا کے ایک بڑے فورم پر ایک غیر معیاری اور چھوٹی تقریر تھی .

انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ ایک یونین کونسل کا لیڈر اقوام متحدہ سے خطاب کر رہا ہے ، مودی کو افغانستان میں اقلیتیوں کا درد تو نظر آتا ہے لیکن ہندوستان میں اقلیتوں پر ہونے والا ظلم و ستم دکھائی نہیں دیتا . وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے اپنی سیاسی زندگی میں اقوام متحدہ کے فورم پر ایسی غیر معیاری، فرسودہ اور بے ربط تقریر نہیں سنی . اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان کے اکاؤنٹ منجمد کرنا کوئی دانشمندی نہیں ہے . وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، ہمیں امید رکھنی چاہیے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی . شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں پاکستان کی دلچسپی صرف امن اور استحکام ہے، دنیا سے اپیل کرتے ہیں کہ افغانستان کے اکاؤنٹ بحال کیے جائیں . وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فضا بنائی جارہی ہے، جس میں غیر ملکی ہاتھ ہے . . .

متعلقہ خبریں