اداکارہ سونم کپور نے 20 کلو وزن کم کرلیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے 20 کلو وزن کم کرلیا، وہ پہلے بچے کی پیدائش کے بعد سے سونم کپور اپنا وزن کم کرنے کی کوششوں میں مصروف تھیں .


اداکارہ کی شادی 2018 میں ہوئی تھی جس کے بعد 2022 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی .

بھارتی میڈیا کے مطابق اب 38 سالہ سونم کپور نے اپنا وزن کم ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے یہ تو نہیں بتایا کہ ان کا پہلے وزن کتنا تھا اور اب کتنا ہوگیا ہے .

اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اس حوالے سے صرف اتنا ذکر کیا ہے کہ ان کا وزن 20 کلو کم ہوگیا ہے اور وہ مزید 6 کلو وزن کم کرنا چاہتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں