حقیقی زندگی میں ڈراموں والے کام کروں تو گھر سے نکال دی جاؤں ، عائزہ خان

کراچی (قدرت روزنامہ) متعدد ڈراموں میں منفی اور بے وفا عورت کے کردار ادا کرنے والی عائزہ خان نے کہا ہے کہ اگر وہ حقیقی زندگی میں بھی ڈراموں والے کام کرنا شروع کردیں تو انہیں گھر سے ہی نکال دیا جائے گا .


عائزہ خان کی سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ حقیقی زندگی اور اپنی اداکاری سے متعلق بات کرتی دکھائی دیں .

ان سے پوچھا گیا کہ وہ ڈراموں کی طرح حقیقی زندگی میں بھی ایسی ہی ہیں؟ جس پر اداکارہ نے وضاحت کی کہ ان کی حقیقی زندگی ڈراموں سے مختلف ہے حقیقی زندگی میں اگر وہ ڈراموں والے کام کریں تو انہیں گھر سے نکال دیا جائے گا . انہوں نے مزید کہا کہ بطور اداکارہ وہ کوشش کرتی ہیں کہ اس طرح اداکاری کریں کہ دیکھنے والوں کو وہ حقیقی لگے .

. .

متعلقہ خبریں