معروف ڈرامے’بلبلے‘ کی اداکارہ سے متعلق نبیل ظفر نے بڑا انکشاف کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) معروف اداکار و پروڈیوسر نبیل ظفر نے اپنے کامیڈی ڈرامہ سیریل بلبلے کی مرکزی اداکارہ سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا .

نبیل ظفر نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ ان کے اس مشہورِ زمانہ کا میڈی شو میں اس وقت مرکزی اداکارہ کے طور پر عائشہ عمر نظر آ رہی ہیں پر ایک وقت تھا کہ جب کوئی بھی اس کردار کو ادا کرنے کیلئے تیار نہیں تھا، مطلب کوئی بھی اداکارہ ایسی نہیں تھی جو ڈرامے میں خوبصورت کا کردار ادا کرنا چاہتی ہو لیکن عائشہ عمر نے آخر میں ہاں کر دی تھی .

اس سے قبل اپنے ایک انٹرویو میں نبیل ظفر بلبلے ڈرامے سے متعلق ہی انکشاف کیا تھا کہ مالی مشکلات کے باعث بلبلے ڈرامے کو ڈیڑھ لاکھ فروخت کر دیا تھا . ایک سوال کے جواب میں نبیل نے کہا کہ میں نے 2009 میں بلبلے ڈرامہ ادھار لیکر لکھا جسے اتنی مقبولیت ملی کے بعد میں اس کے مزید سیزن لکھے گئے .

. .

متعلقہ خبریں