بلدیاتی انتخابات پی ٹی آئی کے لئے سیاسی قبرستان ہوں گے جس کے بعد عمران خان فواد چودھری کو ڈھونڈتے پھریں گے۔فیصل کریم کنڈی
جنوبی پنجاب میں جگہ جگہ پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شاندار استقبال اس بات کی نوید دے رہا ہے کہ عوام پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے . عمران خان کا دھاندلی منصوبہ دھرے کا دھرا رہ جائے گا . انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حالت یہ ہے کہ وہ قومی اسمبلی کا کورم بھی پورا نہیں کر سکتے کیونکہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی بھی عمران خان کی حکومت کو مزید کندھا دینے کے لئے تیار نہیں ہیں . فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عمران خان سے ٹکٹ لینے کے لئے تو خود فواد چودھری بھی تیار نہیں ہوں گے . . .