پاکستان کسٹمز کے عملے کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر بڑی کارروائی۔۔۔۔ قیمتی پتھروں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
ترجمان کسٹمز کے مطابق کسٹمزعملے نے متحدہ عرب امارات سے آنے والا مشکوک امپورٹ پارسل پکڑا، قیمتی پتھروں کی مالیت ایک کروڑ11لاکھ روپے سے زائد ہے . اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ قیمتی پتھروں میں زمرد، مرجان، یاقوت، اوپل سمیت7 نایاب اقسام شامل ہیں، مذکورہ پارسل شہزادی نامی خاتون کے نام پر ٹیکسٹائل مٹیریل کے طور پر بک کیا گیا تھا . متعلقہ افسران کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے، بہت جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے . . .