ماہ رنگ لاپتہ افراد کے نام پر ڈرامہ کر رہی ہیں، وزیر اطلاعات بلوچستان
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ماہ رنگ لاپتہ افراد کے نام پر ڈرامہ کر رہی ہیں اور انکا گروپ کالعدم تنظیم کی ڈھال بن رہا ہے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ اسلام آباد میں ان کو دی گئی سرکاری سہولیات واپس لی جانی چاہیے کیونکہ یہ لوگ سیکیورٹی رسک ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان حالیہ دنوں میں کئی محاذ پر کامیابی حاصل کی اور ہم ملک کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ایران میں پاکستان نے دہشت گردی کرنے والوں کو نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ ایران کے حملے کے جواب میں پاکستان نے بھی ایرانی صوبے سیستان میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا نشانہ بنایا تھا۔