محکمہ موسمیات نے بارشوں کی خوشخبری سنا دی

لاہور (قدرت روزنامہ )محکمہ موسمیات نے پنجاب ، خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے جبکہ پہاڑوں پر کہیں کہیں ہلکی برفباری کا بھی امکا ن ہے .


این ڈی ایم اے کے مطابق ہوا کے رخ اور رفتار میں تبدیلی کی وجہ سے پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند کی شدت میں بھی کمی متوقع ہے ، آج سے 28 جنوری تک رولپنڈی، گوجرانوالہ ، ملتان ، ڈی جی خان سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کا امکان ہے .

جبکہ بالائی سندھ میں بھی تیز بارشیں ہو سکتی ہیں، بلوچستان میں بادل برسنے کی پیشگوئی ہے . بارش برسانے والا سسٹم کراچی پر زیادہ اثر انداز نہیں ہو گا، کراچی میں 29 جنوری سے چند مقامات پر ہلکہ بوندا باندی ہو سکتی ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گردونواح میں بھی بارش کے ساتھ برفباری کا امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں