گزشتہ ہفتے 771 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا: کراچی پولیس
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے کی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے 771 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
مقابلوں میں 4 ڈاکو مارے گئے جبکہ 34 زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ پولیس حکام نے کہا کہ گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے اسلحہ اور دستی بم، 56 موٹرسائیکلیں اور 5 گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔