مجھ سمیت سبھی آزاد امیدواروں کو پریشان کیا جا رہا ہے ،دانیال عزیز

شکر گڑھ(قدرت روزنامہ) لیگی رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ مجھ سمیت سبھی آزاد امیدواروں کو پریشان کیا جا رہا ہے ،جب نوازشریف جیل میں تھے کسی ن لیگی میں ہمت نہیں تھی کہ ن لیگ کا جلسہ کرائے ,2018 میں مشکل حالات کے باوجود مریم نواز کے جلسوں کا آغاز ظفروال سے کیا . اب جو لوگ مریم نواز کا یہاں جلسہ کرانے کی تیاریاں کر رہے ہیں انہوں نے 2018 میں لوگوں کو جلسے میں شرکت سے روکا تھا اور جلسے میں شرکت تک نہیں کی تھی ،عجیب معاملہ ہے کہ مشکلات اور مصائب کوئی جھیلے اور جب راہیں ہموار ہوں تو کوئی اور مزے کرے .

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا رویہ سمجھ سے باہر ہے ،احسن اقبال پی پی کی نشست جیت کر بیٹے کو دینا چاہتے ہیں،لوٹوں کے خلاف بات کرنے والے احسن اقبال کے دائیں بائیں لوٹے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں