عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دوسرے روز بھی سونا مہنگا


کراچی(قدرت روزنامہ) سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج دوسرے روزبھی اضافہ ریکارڈ ہوا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 57 ڈالر کی اونس کی سطح پر آ گئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر بھی منگل کے روز سونے کی فی تولہ اور فی 10 گرام قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار ایک سو روپے فی تولہ ہو گئی۔
دریں اثنا ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے بڑھ جانے سے نئی قیمت ایک لاکھ 85 ہزار 271 روپے ہو گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔ پیر کے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 ڈالر فی اونس جب کہ مقامی سطح پر فی تولہ 1500ر وپے اور فی 10 گرام 1286 روپے اضافہ ہوا تھا۔