انتخابات 2024؛ الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو عام تعطیل کی منظوری دیدی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں رواں ماہ ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں 8 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو عام تعطیل دینے کی منظوری دیدی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ ملک بھر میں تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ عام انتخابات 2024 میں ووٹرز کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے تاکہ انہیں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔
واضح رہے کہ 8 فروری جمعرات کے روز ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔ ووٹ ڈالنے کے لیے رائے دہندگان کو صبح 8 بجے سے لے کر شام 6 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے ۔

Recent Posts

شادی کے 6 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش متوقع، جسٹن بیبر اور ہیلی نے خوشخبری سُنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف کینیڈین پاپ سنگر جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ امریکی ماڈل…

6 mins ago

آئی ایس پی آر پریس کانفرنس میں غلط بیانی کی گئی، پی ٹی آئی کا متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈی جی آئی ایس پی…

13 mins ago

فلم دبنگ کے لیے سلمان خان مونچھیں لگانے کے لیے تیار کیوں نہیں تھے؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)ایکشن کامیڈی فلم ’دبنگ‘ سلمان خان کے کیریئر کی کامیاب ترین فلموں میں سے…

24 mins ago

پنجاب میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی اتھارٹی کے قیام کی منظوری

لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے صوبے میں طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع…

36 mins ago

نان فائلرز کے خلاف گھیرا تنگ: فون اور ڈیٹا لوڈ کرانے پر اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس دینا ہوگا

ایف بی آر حکام مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں، سم پر ڈھائی فیصد اضافی…

47 mins ago

عالیشان محل میں رہنے والے عرب شہزادوں کی عام سی قبریں، سوشل میڈیا حیرت میں ڈوب گیا

عرب شہزادے عام طور پر اپنی طرز زندگی کے باعث وائرل ہو جاتے ہیں متحدہ…

53 mins ago