گلوکار زین ملک پاکستان آرہے؟ برطانوی ہائی کمشنر نے اشارہ دیدیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کے پاکستان آنے کی طرف اشارہ دے دیا۔جین میریٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بی بی سی کا ایک مضمون پوسٹ کیا جس میں برطانوی گلوکار زین کے پاکستانی بینڈ ‘اور’ کے ساتھ کام کرنے پر روشنی ڈالی گئی۔
یہ مضمون پوسٹ کرتے ہوئے جین میریٹ نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار زین ملک کے پاکستان کا دورہ کرنے کی طرف واضح اشارہ دیا۔
برطانوی ہائی کمشنر نے اپنی پوسٹ کہا کہ “آپ کے پاکستان کے دورے کی منصوبہ بندی کرنے کا وقت آگیا ہے، زین ملک اور بینڈ ‘اور’ کا تعاون سب کو بہت پسند آیا”۔

واضح رہے کہ پاکستانی میوزک بینڈ ’اور‘ نے سال 2023 میں 10 جون کو گانا ’تو ہے کہاں‘ ریلیز کیا تھا جو پاکستان سمیت بھارت میں بھی کافی مقبول ہوا، اس گانے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے نوجوان گلوکاروں نے اس گانے کا اپڈیٹڈ ورژن بنانے کا سوچا۔
رواں سال 12 جنوری کو گانا ’تو ہے کہاں‘ کا اپڈیٹڈ ورژن ریلیز ہوا جس میں برطانوی گلوکار زین ملک نے بھی پاکستان کے میوزک بینڈ ’اور‘ کے نوجوان گلوکاروں کے ساتھ اُردو زبان میں گائیکی کی۔
زین ملک کی آواز میں اُردو زبان میں گانا سُن کر اُن کے لاکھوں مداحوں خوشی سے نہال ہوئے اور سوشل میڈیا پر گانے کی ویڈیو کلپس شیئر کرکے اپنی خوشی کا اظہار کرتے رہے۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

5 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

5 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

5 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

5 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

6 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

6 hours ago