وفاقی حکومت ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگارہی ہے، محمد زبیر

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگارہی ہے . تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چیئرمین نیب کیلئے کوئی دوسرا شخص نہیں مل رہا؟ پھر یہ کہتے ہیں دنیا ہم پر کیوں ہنستی ہے .

محمد زبیر نے کہا ہے کہ گناہ میں شریک نہ ہونے کا مطلب اس عمل میں شریک نہیں تھے، مریم نواز کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیا گیا، عمران خان کرپٹ نہیں تو تحائف کی تفصیلات بتادیں، ایمانداری کے لبادے میں کوئی کرپٹ آیا تو وہ عمران خان ہے . انہوں نے کہا کہ وفاق نے کراچی کیلئے 3 سال میں صرف 40 بسیں منگوائیں، ثاقب نثاربیچ میں نہ آتے تو اورنج لائن بھی مکمل ہوجاتی، گرین لائن سروس میں ٹریفک کی روانی کیلئے ہم نے 2 پل بنائے تھے، گرین لائن سروس کاحصہ نہ ہونے کے باوجود پل بنائے، وفاقی حکومت نے کراچی میں کتنے پل بنائے؟ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے لاہور میٹرو 11 ماہ میں بنائی تھی، گرین لائن اور کےفور کیلئے وفاق کو 50 فیصد دینے تھے، عمران خان کے ہاتھ دوسروں کی جیب پر ہوتے ہیں، عمران خان نے توشہ خانہ میں جو تحائف لیے اسکاجواب دیں . محمد زبیر نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں کرپشن انڈیکس 127 سے 117 پر آیا، پی ٹی آئی حکومت میں کرپشن انڈیکس اوپر جارہا ہے،عمران خان نے 3 سال میں جو تحفے لیےاس کا حساب دے دیں . مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا ہے کہ کےفور کافیزون تاحال مکمل نہیں ہوا، ہماری حکومت ہوتی تو کےفور کافیزٹو شروع ہو جاتا، کراچی میں پانی، ٹرانسپورٹ سمیت اور دیگر منصوبے ہم نے شروع کیے، سلیکٹڈ حکومت کو زبردستی نہ لاتے تو گرین لائن منصوبہ مکمل ہوجاتا . انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگارہی ہے، کراچی والے پوچھیں 3 سال تک منصوبے سےمحروم کیوں کیا؟ کےفور منصوبہ بھی ن لیگ کے دورمیں شروع ہوا، کےفور منصوبہ 2018 میں جہاں چھوڑا آج بھی مکمل نہیں ہوا، گرین لائن بس سروس پراجیکٹ ہمارے دورمیں شروع ہوا ہے . محمد زبیر نے کہا ہے کہ 2018 میں وزیراعظم نے کراچی کیلئے 162 بلین روپے پیکج کا اعلان کیا تھا، 3 سالوں میں 162 بلین میں سے ایک روپیہ بھی نہیں لگا، 2020 میں وزیراعظم نے 1100ارب پیکج کا اعلان کیا ایک پیسہ نہیں لگا، گرین لائن بس سروس پر حکومت نوازشریف کا شکریہ ادا کرے . مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے مزید کہا ہے کہ گرین لائن بس سروس کا 80 فیصد انفراسٹرکچر ہمارے دور میں مکمل ہوا، کراچی کو ن لیگ نے این ایف سی کےعلاوہ بھی حصہ دیا، ہمارے دور میں کراچی کیلئے بڑے بڑے منصوبے بنائے گئے، پورٹ قاسم میں بجلی کے منصوبے ہمارے دور میں شروع اور مکمل ہوئے، سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے 2 ایل این جی ٹرمینلز بنائے، ن لیگ کے اقدامات سے کراچی میں امن بحال ہوا ہے . . .

متعلقہ خبریں