سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کا الیکشن کمیشن کا اختیار درست قرار

لاہور(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کا الیکشن کمیشن کا اختیار درست قرار دے دیا۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کے اختیار کے خلاف درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ 18 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 215 آئین سے متصادم نہیں ہے ۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین آرٹیکل 17,9,14 سمیت دیگر آرٹیکلز کی روشنی میں یہ سیکشن آئین سے متصادم نہیں۔ الیکشن کمیشن کو با اختیار بنانے کے لیے الیکشن ایکٹ 2017 میں شامل کیا گیا ۔ درخواست قابل سماعت نہیں ہے ۔

لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ سیاسی جماعتوں کو آئین اور ایکٹ کی پابندی کرنی چاہیے۔ انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے قانون الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 209 اور 210 میں موجود ہے ۔ درخواست گزار کے مطابق سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کا اختیار آئین سے متصادم ہے ۔ درخواست گزار نے الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 215 کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔

واضح رہے کہ شہری میاں شبیر اسماعیل کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے اختیار کے خلاف درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔

Recent Posts

زرعی کالج پنجگور کے 119 ملازمین 14 ماہ سے تنخواہ سے محروم

پنجگور(قدرت روزنامہ)زرعی کالج پنجگور کے 119 ملازمین 14 ماہ سے تنخواہوں سے محروم۔ اس سلسلے…

5 mins ago

گوادر شہر کے گرد باڑ لگانے کی افواہوں میں صداقت نہیں، ترجمان حکومت بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے گوادر میں باڑ لگا کر شہری علاقے کو بند کرنے کے…

25 mins ago

بلوچستان میں لوگوں کو لاپتا اور مسخ شدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، امیر جماعت اسلامی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک اور صوبوں میں…

29 mins ago

کارکنوں کے قتل میں ملوث افسران کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں، این ڈی ایم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں پارٹی کے چیرمین محسن…

39 mins ago

اخبارات کو اشتہارات کی تقسیم یقینی اور شکایات کا ازالہ کیا جائے، رحمت صالح بلوچ

پنجگور(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت بلوچ محکمہ اطلاعات بلوچستان…

52 mins ago

حکومت فشریز پالیسی ترتیب دے رہی ہے، غیر قانونی ٹرالنگ کا خاتمہ کریں گے، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں مولانا ہدایت الرحمن کی پیش کردہ قرار داد پر گفتگو…

59 mins ago