طلاق کے بعد والدین ایک ہی گھر میں رہتے ہیں، شہزاد شیخ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور فلم ساز جاوید شیخ کے بیٹے اداکار شہزاد شیخ نے کہا ہے کہ والدین کو اپنی علیحدگی پر آج بھی پچھتاوا ہے، طلاق کے بعد دونوں ایک ہی گھر میں رہتے ہیں۔
میزبان اور کامیڈین احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں اداکار شہزاد شیخ نے حال ہی میں اپنے والدین (جاوید شیخ اور زینت منگی) کی طلاق اور دیگر موضوعات سے متعلق گفتگو کی
ان کے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے جہاں وہ اپنے والدین کی طلاق کے بعد کے سفر پر گفتگو کررہے ہیں۔
اداکار نے اس بات کو یقینی بنانے میں اپنی والدہ کے اہم کردار پر زور دیا کہ وہ اور اس کی بہن مومل شیخ اپنے والد کے ساتھ تعلق برقرار رکھیں۔
اداکار نے کہا کہ ان کی اور بہن مومل شیخ کی پرورش میں ان کی والدہ زینت منگی کا اہم کردار ہے۔
39 سالہ شہزاد شیخ نے بتایا کہ والدین کی علیحدگی کے باوجود والدہ نے کبھی بھی والد سے ملنے سے نہیں روکا بلکہ جب بھی گرمیوں کی چھٹیاں آتی تھیں تو وہ ہم دونوں کو چھٹیاں گزارنے کے لیے لاہور بھیجتی تھیں تاکہ ہم اپنے والد و دیگر کزنز کے ساتھ وقت گزار سکیں۔
اداکار نے کہا کہ اپنی والدہ اور والد کی آنکھوں میں دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کا علیحدگی کا فیصلہ درست نہیں تھا، ’اگر آپ کسی کی آنکھوں میں پچھتاوا دیکھ لیں تو اس کے بارے میں آپ کیا ہی کر سکتے ہیں۔‘
ماضی کے اختلافات کے باوجود شہزاد شیخ نے انکشاف کیا کہ طلاق کے بعد ان کے والدین نے آپس میں بات چیت ختم نہیں کی، ’تمام لوگ ایک ساتھ گھر میں رہتے ہیں، والد نچلی منزل پر رہتے ہیں جبکہ والدہ بالائی منزل پر رہائش پذیر ہیں۔‘
شہزاد شیخ نے کہا کہ میرے والدین کو آج تک پچھتاوا ہے کہ ان کا طلاق کا فیصلہ غلط تھا لیکن اُن دونوں کے درمیان جھگڑے آج بھی ویسے ہی ہیں جو سالوں پہلے تھے۔
یاد رہے کہ جاوید شیخ کی پہلی شادی زینت منگی سے ہوئی تھی، اس وقت اداکار کیریئر کے عروج پر تھے۔
اداکار کے پہلی اہلیہ سے 2 بچے اداکارہ مومل شیخ اور اداکار شہزاد شیخ بھی ہیں جو اب خود بچوں کے والدین بھی بن چکے ہیں۔
جاوید شیخ نے پہلی اہلیہ سے طلاق کے بعد دوسری شادی اداکارہ سلمیٰ آغا سے کی تھی لیکن ان کے ساتھ بھی ان کی دوسری شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔
اداکار جاوید شیخ خود بھی ماضی میں اپنی شادیوں اور طلاقوں پر کھل کر بات کر چکے ہیں اور اگست 2023 میں انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں پہلی شادی کی ناکامی سمیت طلاق پر اظہار افسوس کیا تھا۔
جاوید شیخ نے کہا تھا کہ ان کی خواہش تھی کہ ان کی پہلی شادی طلاق پر ختم نہ ہوتی اور کاش ایسا نہ ہوتا، ایسا ہونے پر انہیں پچھتاوا اور افسوس ہے۔
اگرچہ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں بلکہ ان کی پہلی اہلیہ علیحدہ ہوئی تھیں، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی اہلیہ کی جانب سے علیحدگی اختیار کرنے کی کیا وجوہات تھیں۔

Recent Posts

بابر اعظم نے آئر لینڈ کے خلاف میچ شروع ہونے سے پہلے اہم اعزاز حاصل کرلیا

ڈبلن (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئر لینڈ کے خلاف میچ…

7 mins ago

گورنر وزیراعلیٰ کے ساتھ مل کر وفاق سے بجلی کے بقایاجات لیں، بیرسٹر سیف

پشاور (قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ گورنر فیصل…

33 mins ago

میرےاستعفے کے فیصلے کا شیر افضل مروت سے کوئی تعلق نہیں، اعظم سواتی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پاکستان تحریک انصاف اعظم سواتی نے پارٹی کی کمیٹیوں سے اپنے…

55 mins ago

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا

لاہورـ(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ففٹی پلس…

59 mins ago

خیبرپختونخوا اسمبلی :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے قرارداد منظور

پشاور (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول…

2 hours ago

پیپلزپارٹی نےوفاقی کابینہ میں شمولیت سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلزپارٹی نے بجٹ سے قبل اور بعد میں بھی وفاقی کابینہ کا…

2 hours ago