پاکستان انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے، رانا ثناء اللّٰہ


لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے، سازش کے تحت پاکستان کو پیچھے کی طرف دھکیلا گیا۔فیصل آباد میں مرکزی علماء کونسل کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مہنگائی نے پورے ملک کو جکڑا ہوا ہے، حالات خراب یہی ہیں کہ مہنگائی ہے، عام آدمی پریشان ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت پر مرکزی علماء کونسل کا مشکور ہوں، تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کنٹرول ہو جائے تو ملک کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا، آپ ہم پر اعتماد کریں، ہم مہنگائی کے سیلاب کو ٹالیں گے، پاکستان اس وقت بہت مشکل حالات سے دوچار ہے، 2017ء میں پاکستان ترقی کے ٹریک پر تھا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ نواز شریف نے وعدہ کیا ہے قوم اعتبار کرے مہنگائی ختم کریں گے، قوم اعتبار کرے کیونکہ اس سے قبل دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ پر قابو پایا، 8 فروری کے بعد ن لیگ مرکز اور صوبے میں حکومت بنائے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہم نے نہیں کیا جس نے کیا سب کو معلوم ہے، ملک پر مسلط ہونے والے نمونے نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، معاہدہ میں طے ہے کہ حکومت سبسڈی نہیں دے گی جس کی وجہ سے اشیا سستی نہیں کی جاسکتیں، آئی ایم ایف کا معاہدہ جون میں ختم ہو رہا ہے، سبسڈی دیے بغیر گزارا نہیں ہے، 8 فروری کے بعد طریقے کار طے کر کے مہنگائی کو ختم کریں گے۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

2 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

2 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

2 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

2 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

3 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

3 hours ago