پانچ سال میں کراچی کا نقشہ بدل دیں گے،بلاول بھٹو

کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام ہمیں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی تمام نشستیں جتوائیں ، ہم 5سال میں کراچی کا نقشہ بدل دیں گے،کراچی میراگھر ہے، میں اس کا خیال رکھنا چاہتا ہوں .

کراچی میں پیپلزپارٹی کی ریلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں سے ہو کر آیا ہوں،جو مزہ کراچی میں آتا ہے وہ کہیں اور نہیں آتا،وہ اس لیے کہ کراچی تو میرا اپنا شہر ہے ،میں جب کہتا ہوں کراچی کی خدمت کرنا چاہتا ہوں تو اس کا مطلب ہے میں اپنے گھر کا خیال رکھنا چاہتے ہوں،کراچی کے عوام کا شکر گزار ہوں ،آپ نے بلدیاتی انتخابات میں مجھ پر اعتماد کیا،اگر کراچی کے عوام میرے نمائندے منتخب کرائیں گے،پھر صوبائی حکومت بھی ہمارے ہاتھ ہوگئی،آپ کے ووٹ سے وفاقی حکومت بھی ہمارے ہاتھ میں ہوگئی،کراچی کی 20 نشستیں پیپلز پارٹی کو دلوا دیں،پانچ سال میں کراچی کا نقشہ بدل دیں گے .

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم وفاق میں اپنا حکومت بنا کر کراچی میں تاریخی کام کریں گے،کراچی کی نمائندگی ہر جگہ ہوگی،کراچی کا حق ہے صوبائی کابینہ میں اس کا حصہ ہوگا،باقی جماعتیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کررہی ہیں،کوئی مذہب کی بنیاد پر میرا شہر تقسیم کرنا چاہتا ہے،کوئی لسانیت کی بنیاد پر میرا شہر تقسیم کرنا چاہتا ہے،8 فروری کو تیر پر مہر لگا کر ان کو جواب دیں .
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک میں دو جماعتوں کے درمیان مقابلہ ہے،ایک شیر والے اور ایک تیر والے کا مقابلہ ہے،کسی آزاد ،نفرت اور تقسیم والے پر اپنا ووٹ ضائع نہ کریں،یہ ہر کسی کے ساتھ کراچی کا سودا کرکے وفاقی حکومت میں بیٹھ جاتے ہیں ،آپ مجھے موقع دیں میں آپ کی خدمت کرنا چاہتا ہوں،اگر یہاں کسی اور جماعت کا نمائندہ منتخب ہوگا تو وہ آپ کے لیے ایک ٹکے کا کام نہیں کریں گے،ایک بار پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں .

. .

متعلقہ خبریں