پانچ سال میں کراچی کا نقشہ بدل دیں گے،بلاول بھٹو

کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام ہمیں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی تمام نشستیں جتوائیں ، ہم 5سال میں کراچی کا نقشہ بدل دیں گے،کراچی میراگھر ہے، میں اس کا خیال رکھنا چاہتا ہوں۔

کراچی میں پیپلزپارٹی کی ریلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں سے ہو کر آیا ہوں،جو مزہ کراچی میں آتا ہے وہ کہیں اور نہیں آتا،وہ اس لیے کہ کراچی تو میرا اپنا شہر ہے ،میں جب کہتا ہوں کراچی کی خدمت کرنا چاہتا ہوں تو اس کا مطلب ہے میں اپنے گھر کا خیال رکھنا چاہتے ہوں،کراچی کے عوام کا شکر گزار ہوں ،آپ نے بلدیاتی انتخابات میں مجھ پر اعتماد کیا،اگر کراچی کے عوام میرے نمائندے منتخب کرائیں گے،پھر صوبائی حکومت بھی ہمارے ہاتھ ہوگئی،آپ کے ووٹ سے وفاقی حکومت بھی ہمارے ہاتھ میں ہوگئی،کراچی کی 20 نشستیں پیپلز پارٹی کو دلوا دیں،پانچ سال میں کراچی کا نقشہ بدل دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم وفاق میں اپنا حکومت بنا کر کراچی میں تاریخی کام کریں گے،کراچی کی نمائندگی ہر جگہ ہوگی،کراچی کا حق ہے صوبائی کابینہ میں اس کا حصہ ہوگا،باقی جماعتیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کررہی ہیں،کوئی مذہب کی بنیاد پر میرا شہر تقسیم کرنا چاہتا ہے،کوئی لسانیت کی بنیاد پر میرا شہر تقسیم کرنا چاہتا ہے،8 فروری کو تیر پر مہر لگا کر ان کو جواب دیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک میں دو جماعتوں کے درمیان مقابلہ ہے،ایک شیر والے اور ایک تیر والے کا مقابلہ ہے،کسی آزاد ،نفرت اور تقسیم والے پر اپنا ووٹ ضائع نہ کریں،یہ ہر کسی کے ساتھ کراچی کا سودا کرکے وفاقی حکومت میں بیٹھ جاتے ہیں ،آپ مجھے موقع دیں میں آپ کی خدمت کرنا چاہتا ہوں،اگر یہاں کسی اور جماعت کا نمائندہ منتخب ہوگا تو وہ آپ کے لیے ایک ٹکے کا کام نہیں کریں گے،ایک بار پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں۔

Recent Posts

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے ہونے والے ہمفسر کیلئے اہم اور لازمی شرط رکھ دی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف…

9 mins ago

شعیب ملک اہلیہ ثناء جاوید کے ساتھ ہنی مون منانے کس ملک پہنچ گئے؟ تصاویر سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) پاکستانی خوبرو معروف اداکارہ ثناء جاوید اور کرکٹر شعیب آج کل سب…

16 mins ago

ڈیوٹی، ٹیکسز ادائیگی پر 248 موبائل ڈیوائسز ان بلاک

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے نے کہاہے کہ 248 موبائل ڈیوائسز کو ایف بی…

18 mins ago

فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کو توہینِ عدالت کے شوکاز نوٹسز، سپریم کورٹ طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین…

35 mins ago

موقف پر کھڑا ہوں، گردن کٹوادوں گا، پیچھے نہیں ہٹوں گا، فیصل واوڈا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپنے موقف پر کھڑا ہوں،…

52 mins ago

منڈی بہاالدین میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

منڈی بہاالدین(قدرت روزنامہ) نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے اس پر موجود…

1 hour ago