بلوچستان میں او پی ڈی کیلئے پرچی فیس ختم نہ ہو سکی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں اوپی ڈی کیلئے پرچی فیس ختم نہ ہوسکا،سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی کیلئے جانیو الے لوگوں کوشدیدمشکلات کاسامنا،سیکرٹری صحت کی جانب سے منظوری نہ ہونے کی وجہ سے اب بھی اوپی ڈی پرچی فیس وصولی کا سلسلہ جاری ہے . تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی جانب سے امسال جون کے مہینے میں بلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی پرچی فیس ختم کرنے کا حکم دیاگیا تھا تاہم صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موجودہ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال سمیت دیگر میں او پی ڈی کیلئے پرچی فیس ختم نہ ہوسکا ہسپتالوں میں ڈاکٹرز او پی ڈی کے دوران ہسپتال عملہ کی جانب سے مریضوں کے ساتھ اوپی ڈی پرچی نہ ہونے پرانتہائی بدتمیزی اور غیر مناسب رویہ اپنایاجاتاہے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ صوبائی سیکرٹری صحت کی جانب سے منظوری نہ دینے کی وجہ سے او پی ڈی پیس وصول کی جارہی ہے،عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کانوٹس لیکر غفلت برتنے پر متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں .

. .

متعلقہ خبریں